دہلی

وزیرریلوے مستعفی ہوجائیں۔ پرینکا گاندھی کا مطالبہ

پرینکاگاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ حادثہ کو زائداز24گھنٹے ہوچکے ہیں۔ اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی کیاجوابدہی طئے نہیں ہونی چاہئیے؟۔ ماہرین کی سفارشات‘پارلیمانی کمیٹی اور سی اے جی رپورٹ کو نظرانداز کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔

نئی دہلی: اوڈیشہ ٹرین حادثہ پر کانگریس نے بی جے پی پر تنقید تیزکردی۔ ایسے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی وڈرا نے اتوار کے دن کہا کہ جوابدہی طئے ہونی چاہئیے اور وزیرریلوے اشوینی ویشنو کو مستعفی ہوناہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

پرینکاگاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ حادثہ کو زائداز24گھنٹے ہوچکے ہیں۔ اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی کیاجوابدہی طئے نہیں ہونی چاہئیے؟۔ ماہرین کی سفارشات‘پارلیمانی کمیٹی اور سی اے جی رپورٹ کو نظرانداز کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔

 ریلویز میں مخلوعہ جائیدادوں کو پُرکرنا اور اہم شعبوں میں فنڈس کی قلت کے لئے کون ذمہ دار ہیں۔ لال بہادرشاستری جی‘نتیش کمارجی‘ مادھوراؤ سندھیاجی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیا وزیرریلوے کومستعفی نہیں ہوناچاہئیے؟۔

کانگریس نے پریس کانفرنس کرکے وزیرریلوے کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ اس پریس کانفرنس کے فوری بعد پرینکاگاندھی نے ٹوئٹ کرکے یہی مطالبہ دہرایا۔