حیدرآباد
حیدرآباد میں مسلسل ہلکی بارش کاسلسلہ جاری: ویڈیو
شہر حیدرآباد میں مسلسل ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے شہر کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں مسلسل ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے شہر کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
جگتیال، جنگاؤں، کاماریڈی، کریم نگر، محبوب نگر، میدک،میڑچل ملکاجگری، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، نظام آباد، پداپلی، راجنا سرسلہ، رنگاریڈی، سنگاریڈی، اور سدی پیٹ میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکسی اختیار کریں۔
جمعرات کو صبح 8:30 بجے ریکارڈ کی گئی بارش سے پتہ چلتا ہے کہ لنگر حوض میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد حیدر نگر میں 8.8 ملی میٹر، یوسف گوڑا میں 8.5 ملی میٹر، گچی باولی میں 8.5 ملی میٹر اور حیدرآباد یونیورسٹی میں 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔