حیدرآباد

حیدرآباد شہر میں بارش کا سلسلہ جاری

گزشتہ شب 10 بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دوبارہ شدید بارش کا آغاز ہوا، جو مسلسل پانچ گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس مسلسل بارش کے سبب نچلے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نکاسی آب کے نظام کی ناکامی واضح طور پر نظر آئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر میں گزشتہ دو دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

گزشتہ شب 10 بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دوبارہ شدید بارش کا آغاز ہوا، جو مسلسل پانچ گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس مسلسل بارش کے سبب نچلے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نکاسی آب کے نظام کی ناکامی واضح طور پر نظر آئی۔


جمعرات کی صبح دفاتر جانے والے ملازمین، اسکول و کالج کے طلبہ اور دیگر عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بیشترمقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارش کا امکان ہے۔ جی ایچ ایم سی، ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور دیگر ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر نچلے علاقوں میں رہنے والے افراد الرٹ رہیں۔