تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی
محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق کل تلنگانہ کے وسطی حصہ کے سات اضلاع کیلئے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد اور سوریاپیٹ میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
حیدرآباد: خلیجِ بنگال میں بنے کم دباؤ کا علاقہ تیزی سے تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کی جانب پیشقدمی رہا ہے جس کے زیر اثر کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ کم دباؤ آج رات یا کل صبح تک طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ہفتہ کی شام شمالی ساحلی علاقوں کے قریب داخل ہوسکتا ہے اور اس کا اثر تلنگانہ پر زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق کل تلنگانہ کے وسطی حصہ کے سات اضلاع کیلئے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد اور سوریاپیٹ میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔