تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی
خلیج بنگال میں ایک اور کم دباو کا علاقہ بن گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں آئندہ 48 گھنٹوں تک ریاست کے مختلف اضلاع میں اوسط تا شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنے شدید طوفان کے نتیجہ میں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے متاثر ہوئے۔ اسی دوران تلنگانہ کو محکمہ موسمیات نے ایک اور بری خبر سنائی ہے۔
خلیج بنگال میں ایک اور کم دباو کا علاقہ بن گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں آئندہ 48 گھنٹوں تک ریاست کے مختلف اضلاع میں اوسط تا شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
اس انتباہ کے مطابق جنوبی تلنگانہ کے اضلاع ناگرکرنول، نلگنڈہ، گدوال، ونپرتی، نارائن پیٹ، محبوب نگر، وقارآباد اور رنگا ریڈی میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔