تلنگانہآندھراپردیش

دو نوں تلگو ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی

دو نوں تلگو ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیاتی محکمہ نے انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب دونوں تلگوریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیاتی محکمہ نے انتباہ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب دونوں تلگوریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل کوہلکی تا اوسط کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، ناگر کرنول، ونپرتی، گدوال، میڑچل ملکاجگری، رنگا ریڈی اور حیدرآباد شامل ہیں۔


آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔


شمالی اور جنوبی ساحلی اضلاع، رائلسیما کے علاقوں اور یانم میں ہلکی تااوسط بارش کی توقع ہے۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔


بارش کے پیش نظرعوام سے احتیاط کی خواہش کی گئی ہے۔