حیدرآباد

حیدرآباد میں کل شب بارش، گرمی کی لہر میں کوئی کمی نہیں

۔بارش کے سبب کل رات کا درجہ حرارت کئی مقامات پر 35ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کل شب بارش کے باوجود آج شہر میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نظرنہیں آئی کیونکہ آج بھی گرمی اپنے عروج پر ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں پیر کی شب تقریبا چاربجے اچانک بارش ہوئی۔بارش کے سبب کل رات کا درجہ حرارت کئی مقامات پر 35ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کل شب بارش کے باوجود آج شہر میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نظرنہیں آئی کیونکہ آج بھی گرمی اپنے عروج پر ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

 ماہرین موسمیات نے منگل کو مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آصف آباد، منچریال، جگتیال، پداپلی، سرسلہ، سدی پیٹ، کوتہ گوڑم، محبوب نگر، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور ملگ جیسے اضلاع میں بدھ کو شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔