حیدرآباد
’دھی‘ شو کے ڈانسر راجو جنسی ہراسانی کے مقدمے میں گرفتار
پولیس کے مطابق خاتون نے رواں ماہ کی 9 تاریخ کو میاں پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ راجو نے شادی کا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دیا اور بعد ازاں جنسی ہراسانی کی۔
حیدرآباد: معروف ٹی وی ڈانس شو ’ڈھی‘ سے وابستہ ڈانسر راجو کو ایک نوجوان خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد میاں پور پولیس نے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے رواں ماہ کی 9 تاریخ کو میاں پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ راجو نے شادی کا وعدہ کرکے اسے دھوکہ دیا اور بعد ازاں جنسی ہراسانی کی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں اور راجو کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے مقدمے کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ڈانسر راجو کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔