رام نومی تشدد: نالندہ میں دکانیں لوٹی گئیں‘ 27گرفتار
ان لوگوں نے تشدد کی آڑ میں متاثرہ علاقوں میں دکانوں کو لوٹا۔ تشدد کے اندیشے کے تحت دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردی تھیں اور سماج دشمن عناصر نے تشدد کی آڑ میں قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

پٹنہ: رام نومی شوبھایاترا کے دوران برپاتشدد کے ایک دن بعد بہار کے ضلع نالندہ میں بعض لوگ دکانوں کو لوٹنے میں ملوث پائے گئے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ نالہ روڈ علاقہ میں واقع دکانوں کو لوٹتے ملزمین کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوئی۔
ان لوگوں نے تشدد کی آڑ میں متاثرہ علاقوں میں دکانوں کو لوٹا۔ تشدد کے اندیشے کے تحت دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردی تھیں اور سماج دشمن عناصر نے تشدد کی آڑ میں قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔
نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ(کلکٹر) ششانک سبھانکر نے بتایاکہ ہم نے پوچھ تاچھ کیلئے27افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالے جارہے ہیں۔ نقصان کتنا ہوا اس کا اندازہ لگایاجارہا ہے اور متاثرین کو معاوضہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں خانگی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس نالندہ اشوک مشرا نے کہا کہ ہم نے متاثرہ علاقوں میں فلیگ مارچ شروع کردیا ہے اور مزید کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا اس کیلئے بھاری فورس تعینات کردی گئی ہے۔
وزیراعظم‘ سپاری دینے والوں کے نام بتادیں: کپل سبل
ئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے اس بیان پر کہ بعض لوگوں نے ان کی امیج خراب کرنے کی سپاری دی ہے‘ رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے اتوار کے دن ان سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی ہو۔
وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھانے کے بعد بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن میں خطاب میں مودی نے کہاتھا کہ بعض لوگ ان کی امیج خراب کرنے پر تل گئے ہیں اور ان لوگوں نے اس کیلئے سپاری دی ہے۔
یہ لوگ ہندوستان میں بیٹھے اور بیرونی ممالک میں مقیم لوگوں سے سازبازکررہ ہیں۔ اس پر ردعمل میں کپل سبل نے کہاکہ مودی جی‘ ان افراد‘اداروں یا ممالک کے نام بتادیجئے۔ یہ سرکاری راز نہیں ہوسکتا۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔