جرائم و حادثات

پدا پلی میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی وقتل

ملزم، کمسن لڑکی کو اٹھالیا اور قریبی جھاڑیوں میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور پھر اسے قتل کردیا۔ نصف شب بعد جب ماں بیدار ہوئی تو وہ، اپنی بیٹی کو نہیں پایا۔ جس کے بعد ماں نے دیگر ورکرس کو چوکس کردیا۔

حیدرآباد: ایک صدمہ انگیز واقعہ میں ایک شخص نے 6سالہ کمسن لڑکی کی بعد عصمت ریزی قتل کی واردات پیش آئی۔ یہ گھناونی واردات جمعرات کی شب ضلع پداپلی میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کمسن لڑکی کو اس وقت اغوا کرلیا جبکہ وہ رائس مل میں اپنی ماں کے ساتھ محوخواب تھی۔

متعلقہ خبریں
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد

ملزم، کمسن لڑکی کو اٹھالیا اور قریبی جھاڑیوں میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور پھر اسے قتل کردیا۔ نصف شب بعد جب ماں بیدار ہوئی تو وہ، اپنی بیٹی کو نہیں پایا۔ جس کے بعد ماں نے دیگر ورکرس کو چوکس کردیا۔

تلاشی کے دوران ورکروں نے رائس مل کے قریب لڑکی کو مردہ پایا۔ ورکرس نے ملزم بلرام کو پکڑلیا جو ایک ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ یو پی کا رہنے والا ہے۔ ورکروں نے ملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم، اپنے ہاتھوں میں لڑکی کو اٹھالے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

11بجے شب کے قریب پیش آئی اس واردات کے بعد ضلع پداپلی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔متاثرہ کے خاندان اور خواتین کی تنظیموں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w