شمالی بھارت

یو پی بورڈ میں طالبات نے ماری بازی

ہائی اسکول امتحان میں سیتا پور کی پراچی نگم98.50 فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلے مقام حاصل کیا ہے وہیں انٹرمیڈیٹ میں سیتا پور کے شبھم ورما نے 97.80فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیاہے۔

پریاگ راج: اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں طالبات نے ایک بار پھر طلبہ کے مقابلے اپنا برتری قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز
سالِ گزشتہ کے فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ کو رعایتی نشانات دینے جے این ٹی یو کا فیصلہ

ہائی اسکول امتحان میں سیتا پور کی پراچی نگم98.50 فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلے مقام حاصل کیا ہے وہیں انٹرمیڈیٹ میں سیتا پور کے شبھم ورما نے 97.80فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کی اہے۔ دونوں ہی طلبہ طالبات سیتا بال وی ایم آئی سی محمودآباد کے طالب علم ہیں۔

بورڈ کے ہائی اسکول امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کا فیصد 89.55رہا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 82.60فیصدی طلبہ کامیاب ہوئے۔سیتاباپ وی ایم آئی سی محمود آباد کی پراچی نگم نے ہائی اسکول امتحان میں 600 میں سے 591 نمبرات حاصل کئے ہیں جبکہ فتح پور کی دیپیکا سونکر590 نمبرات حاصل کر کے دوسرامقام حاصل کیا ہے۔دیپیکا ایس ایس آئی سی مصطفی پور حسین گنج فتح پور کی طالبہ ہیں۔

سیتا پور کی ہی ناویا سنگھ نے588 نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وہ بھی سیتا بال وی ایم آئی سی کی طالبہ ہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحان میں سیتا بال وی ایم آئی سی کے امتیازی نمبر حاصل کرنے والے شبھم ورما کو 500 میں 489 نمبرات حاصل کئے ہیں۔

 وہیں باغپت کے بڑوت قصبے کے شری رام ایس ایم انٹر کالج کے ویشو چودھری، امروہہ کی کاجل سنگھ، سیتا پور کی کشش موریہ سمیت چھ دیگر طلبہ نے 500 میں 488 نمبرات حاصل کر کے مشترکہ طر سے دوسرے مقام پر ہیں۔