حیدرآباد اور 3 شہروں میں ووٹروں کو مفت سواری کا پیشکش، راپیڈو کی پہل
راپیڈو جوہندوستان میں مسافرین کی پسندیدہ ایپ ہے‘نے پیر کے روز عہدکیاکہ وہ13مئی کو رائے دہی کے دن حیدرآباد کے علاوہ کریم نگر،کھمم اورورنگل میں بھی ووٹروں کوبائیک ٹیکسی،آٹو اورکیاب کی سواری مفت فراہم کرے گا۔

حیدرآباد: راپیڈو جوہندوستان میں مسافرین کی پسندیدہ ایپ ہے‘نے پیر کے روز عہدکیاکہ وہ13مئی کو رائے دہی کے دن حیدرآباد کے علاوہ کریم نگر،کھمم اورورنگل میں بھی ووٹروں کوبائیک ٹیکسی،آٹو اورکیاب کی سواری مفت فراہم کرے گا۔
جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار پولنگ کے دن حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے رائے دہندوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے خاطر راپیڈو نے دفتر چیف الکٹورل آفیسر(سی ای او) سے ایک سمجھوتہ کیاہے۔
راپیڈو نے ووٹروں میں شعور بیداری پیداکرنے کے لئے شہر کے لال بہادراسٹیڈیم (ایل بی) میں سی ای اووکاس راج کی موجودگی میں ایک تقریب کا اہتمام کیاہے۔ الیکشن کے دن، ووٹرس، راپیڈو کی مفت خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں تاہم ووٹروں کواس مفت خدمات سے استفادہ کے لئے راپیڈو ایپ کوڈ”VOTE NOW“ استعمال کرنا ہوگا۔
تب ہی رائے دہندے راپیڈو کی مفت سواری کے ذریعہ متعلقہ پولنگ بوتھ پہنچ سکتے ہیں اوراپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ راپیڈو کا یہ اقدام ریسیڈنٹس ووٹنگ کے حق کو سہل بنانے کے ساتھ انہیں انتخابی عمل میں شامل کرنا ہے۔ ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔
راپیڈو کی یہ پہل ملک گیر سطح کے اقدامات کے مطابقت رکھتی ہیں۔ ملک بھرکے100 شہروں میں مفت سواری کویقینی بنانے کے لئے راپیڈو 10لاکھ سے زائد کپتانوں کوتعینات کررہاہے۔
راپیڈو کے شریک بانی پون گنٹہ پلی نے کہاکہ ہم نے حیدرآباد، کریم نگر، کھمم اور ورنگل کے ہر ایک ووٹر کو عام انتخابات2024 میں کامیابی کے ساتھ ووٹ دینے کے حق کے شہری فریضہ کی تکمیل کویقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایاہے۔
راپیڈو چاہتاہے کہ وہ معذورین اورمعمر شہریوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کے جمہوری فریضہ کی ادائیگی تک رسائی کویقینی بنایاجائے۔ وکاس راج نے راپیڈو کی اس پہل کی ستائش کی جس نے ریاست کے حیدرآباد کے بشمول کریم نگر، کھمم اورورنگل جیسے شہروں میں ووٹروں کومفت سواری کا پیش کش کیاہے۔