یوروپ

تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش

برطانوی خبر رساں ادارے( بی بی سی) کے مطابق تھائی لینڈ کے تاریخی ایوتھایا ہاتھی محل اور رائل کرال پارک میں ایک 36 سالہ ہتھنی نے جڑواں بچوں کا جنم دیا۔

بنکاک: تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش کو ‘معجزہ’ قرار دیا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے( بی بی سی) کے مطابق تھائی لینڈ کے تاریخی ایوتھایا ہاتھی محل اور رائل کرال پارک میں ایک 36 سالہ ہتھنی نے جڑواں بچوں کا جنم دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ایشیائی نسل کے جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش انتہائی نایاب ہے اور اسے پارک انتظامیہ کی جانب سے معجزہ قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز ہتھنی نے پہلے نر بچے کو جنم دیا اور تھوڑی ہی دیر بعد ہتھنی نے دوسرے بچے کو جنم دیا جو مادہ نکلی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نر بچے کا وزن 60 کلو ہے اور مادہ 55 کلو کی پیدا ہوئی ہے جو قد میں بھی تھوڑی چھوٹی ہے۔
ایک تحقیقی تنظیم سیف دی ایلیفینٹ کے مطابق ہاتھیوں میں صرف ایک فیصد میں جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں اور نر، مادہ کا ایک ساتھ پیدا ہونا اس سے بھی زیادہ نایاب ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور وہ قومی علامت بھی ہیں۔

a3w
a3w