مہاراشٹرا

راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی

وسینا (یو بی ٹی) ایم پی سنجے راؤت نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے لڑکے ایم پی شری کانت شنڈے کو ضمانت پر رہا قتل کا ملزم مبارکباد دیتا نظر آرہا ہے۔

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) ایم پی سنجے راؤت نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے لڑکے ایم پی شری کانت شنڈے کو ضمانت پر رہا قتل کا ملزم مبارکباد دیتا نظر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار

ایکس پر راؤت کا یہ پوسٹ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب تین دن قبل حکمراں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے شنڈے گروپ کی شیوسینا کے مقامی لیڈر کو پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر گولی ماردی۔

اتوار کو کئی افراد نے شری کانت شنڈے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ ان میں پونے کا ساکن ہیمنت دابھیکر بھی شامل تھا جو مارنے گینگ کے ایک اہم رکن کشور مارنے کے قتل کا ملزم ہے۔