سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دبئی میں کارنمبرپلیٹ P7 کی 55 ملین درہم میں ریکارڈ نیلامی

بولی کئی منٹ تک 35ملین درہم پررکی رہی۔ یہ بولی فرنچ۔اماراتی تاجر پی وی درو نے لگائی تھی جو ٹیلی گرام اپلیکیشن کے بانی اور مالک ہیں۔ بعدازاں بولی تیزی سے بڑھی اور 55ملین درہم (1,226,144,700 ہندوستانی روپئے) تک پہنچ گئی۔

دبئی: موسٹ نوبل نمبرس آکشن دبئی میں وہیکل نمبرپلیٹ P7 ریکارڈ 55ملین درہم میں فروخت ہوئی۔ ہفتہ کی رات آکشن کی شروعات 15ملین درہم کی بولی سے شروع ہوئی تھی جو چندسکنڈ میں 30 ملین درہم پارکرگئی۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت

بولی کئی منٹ تک 35ملین درہم پررکی رہی۔ یہ بولی فرنچ۔اماراتی تاجر پی وی درو نے لگائی تھی جو ٹیلی گرام اپلیکیشن کے بانی اور مالک ہیں۔ بعدازاں بولی تیزی سے بڑھی اور 55ملین درہم (1,226,144,700 ہندوستانی روپئے) تک پہنچ گئی۔

یہ بولی لگانے والے پیانل 7 نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھی۔ اسی کے ساتھ کئی دیگر وی آئی پی نمبرپلیٹس اور فون نمبر کا بھی آکشن ہوا۔ نیلامی میں رمضان فوڈ اپیل کیلئے تقریباً 100ملین درہم(27 ملین امریکی ڈالر) جمع ہوئے۔ جمیرہ کی 4 سیزنس ہوٹل میں کارپلیٹس اور ایکسکلوزیوموبائل فون نمبرس کی فروخت سے جملہ 97,920,000 درہم (26662313 امریکی ڈالر) جمع ہوئے۔

نیلامی کا اہتمام ایمریٹس آکشن‘ دبئی روڈس اینڈٹرانسپورٹ اتھاریٹی‘ اتصالات اور ڈی یو نے کیاتھا۔ کئی لوگوں کی مقابلہ آرائی کی وجہ سے جو 2008ء کا ریکارڈ توڑناچاہتے تھے P7 سرفہرست آگئی۔

2008ء میں ایک تاجر نے ابوظبی کی نمبر1پلیٹ کیلئے 52.2ملین درہم ادا کئے تھے۔ موسٹ نوبل نمبرآکشن کی ساری آمدنی 1 بلین میل مہم کیلئے دی جائے گی۔

 یہ مہم دنیا میں بھکمری کے خاتمہ  کیلئے شروع کی گئی ہے۔ 1 بلین میل انڈومنٹ کی شروعات شیخ محمدبن راشد المکتوم نے شروع کی تھی جو متحدہ عرب  امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں ہیں۔