آندھراپردیش

بدامیروندی میں پانی کے بہاؤ میں کمی: نائیڈو

آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے پیر کے روز کہا کہ شہر وجئے واڑہ کے تمام مقامات پر سیلابی پانی، آج شام تک ختم ہوگیا اور بدامیروندی میں پانی کا بہاؤ کچھ حدتک کم ہوگیا۔

امراوتی: آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے پیر کے روز کہا کہ شہر وجئے واڑہ کے تمام مقامات پر سیلابی پانی، آج شام تک ختم ہوگیا اور بدامیروندی میں پانی کا بہاؤ کچھ حدتک کم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر شدید بارش کے نتیجہ میں برامیروندی میں طغیانی سے زبردست تباہی مچ گئی اور شہر کے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ چیف منسٹر نے آج ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ عہدیداروں سے ریلیف کاموں کا جائزہ لیا اور چنداضلاع میں بارش کی صورتحال کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ برامیرو ندی میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کچھ حدتک کمی آئی ہے اور پیر کی شام تک وجئے واڑہ کے تمام علاقہ جات، پانی ٹھہرنے سے پاک ہوجائیں گے۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں نائیڈو نے یہ بات کہی۔ اجیت سنگھ نگر شہر کا ایک علاقہ ہے جو حالیہ شدید بارش اور سیلاب سے متاثر رہا۔

اس علاقہ کا ایک شخص، حیدرآباد سے وجئے واڑہ پہنچ گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس علاقہ سے پانی کم ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے علاقوں میں جہاں گاڑیاں نہیں جاسکتی ہیں، ان علاقوں میں ریلیف پہنچانے کے لئے ڈرونس کا استعمال کریں۔

انہوں نے ذخائر آب کے پشتوں اور ان میں پانی کے بہاؤ پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے چند ایک مکانات کے سوا پورے وجئے واڑہ میں برقی سربراہی بحال کردی گئی ہے۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے روکنے کے لئے ممکنہ احتیاطی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ مقامات میں میڈیکل کیمپس کا اہتمام کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہئے۔ دریں اثناء چیف منسٹر نائیڈو نے سریکاکولم، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا، ایلورو اور مغربی گوداوری اضلاع کے کلکٹروں سے بھی بات کی۔ طوفان کے زیراثر ان اضلاع میں شدید بارش ہورہی ہے۔

کنالوں اور ذخائر آب جو پانی سے بھر گئے ہیں کے پشتوں پر نظر رکھنے کے لئے ڈرونس کے استعمال کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل کے روز شمال ساحلی اے پی، یانم، جنوب ساحلی اے پی علاقوں میں شدید سے شدید بارش ہوگی۔

a3w
a3w