حیدرآباد

پیٹ میں تکلیف کے بعد چیف منسٹر ہاسپٹل سے رجوع

السر کاعلاج کیا جارہا ہے اور ان کے دیگر پیرا میٹرز نارمل ہیں۔69 سالہ کے چندر شیکھر راؤ کو آج صبح پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اے آئی جی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

حیدرآباد: پیٹ میں تکلیف کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اتوار کے روز شہر کے ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف طبی معائنوں کے دوران چیف منسٹر کے سی آر کے شکم میں السر پایا گیا۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

 السر کاعلاج کیا جارہا ہے اور ان کے دیگر پیرا میٹرز نارمل ہیں۔69 سالہ کے چندر شیکھر راؤ کو آج صبح پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اے آئی جی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

 اے آئی جی ہاسپٹل لائے جانے کے بعد کے سی آر کا سی  ٹی اسکیان اور انڈو اسکوپک کی گئی جس میں کے سی آر کے پیٹ میں ایک چھوٹے السر کی نشاندہی ہوئی۔ دواوؤں کے ذریعہ اس کا علاج کیا جائے گا۔