جرائم و حادثات

شادی سے انکار،عاشق نے معشوقہ کا قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی

کل رات دیپنا کا راکیش سے جھگڑا ہوا۔ راکیش نے برہمی کے عالم میں خاتون پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس واردات میں دیپنا ہلاک ہوگئی۔ اس کی سہیلیوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم راکیش نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجہ میں تینوں زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد:شادی سے انکارپر عاشق نے معشوقہ پر چاقوسے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی۔ شہرحیدرآباد کے گچی باولی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی اس واردات میں مزید تین افرادشدیدزخمی ہوگئے۔مہلوک لڑکی کی شناخت مغربی بنگال کی رہنے والی25سالہ دیپنا تمانگ کے طورپر کی گئی ہے۔وہ بیوٹیشن کے طور پر کام کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری
گاؤ رکھشکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہلاک

 دیپنا، گچی باولی کے گوپن پلی علاقہ میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی۔ کچھ عرصہ پہلے دیپنا کی ملاقات راکیش سے ہوئی جو کرناٹک کا رہنے والا ہے۔ان دونوں کی شناسائی چند دنوں میں محبت میں بدل گئی لیکن راکیش کچھ دنوں سے شادی کے لیے اصرارکر رہا تھالیکن دیپنا نے شادی سے انکار کر دیا۔

کل رات دیپنا کا راکیش سے جھگڑا ہوا۔ راکیش نے برہمی کے عالم میں خاتون پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس واردات میں دیپنا ہلاک ہوگئی۔ اس کی سہیلیوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم راکیش نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجہ میں تینوں زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں وہاں سے وہ معین آباد کے قریب کنکامامڈی علاقہ میں خودکشی کی کوشش کی۔ اس نے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کی کوشش کی تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔ مقامی افرادنے اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w