تلنگانہ

تلنگانہ میں 2 دن با اجرت تعطیل کا اعلان

تلنگانہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو لوک سبھا انتخابات اور سکندرآباد کنٹونمنٹ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لئے 13 مئی اور 4 جون کو بااجرت تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو لوک سبھا انتخابات اور سکندرآباد کنٹونمنٹ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لئے 13 مئی اور 4 جون کو بااجرت تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

چیف سکریٹری اے سانتھی کماری نے ضلع کلکٹرس اور ضلعی انتخابی افسران کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 2 بااجرت تعطیلات پر عمل آوری کریں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات 13 مئی 2024 کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے جبکہ لوک سبھا انتخابات کے تمام حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ریاست میں گرمی کی لہر کے پیش نظر 12 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ میں جو ملکاجگری لوک سبھا سیٹ کا حصہ ہے، ووٹروں کو 13 مئی کو دو ووٹ ڈالنے ہوں گے – ایک لوک سبھا انتخاب کے لئے اور دوسرا سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سکندرآباد کنٹونمنٹ سیٹ بی آر ایس رکن اسمبلی لاسیہ نادیتھا کی ایک سڑک حادثہ میں المناک موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی جس پر 13 مئی کو ضمنی انتخاب مقرر ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں، جن میں 3,986 پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، 23,500 ملازمین کو انتخابی عملے کے طور پر تعینات کرنا اور آگاہی مہم کے ذریعے ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔

a3w
a3w