حیدرآباد

دانش علی کیخلاف ریمارکس کا معاملہ، سخت کارروائی کرنے کویتا کا اسپیکر سے مطالبہ

دانش علی کے خلاف بھدوری کے ریمارکس پر شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔اسپیکر اوم برلا نے اس طرح کے رویہ کے اعادہ پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیاتھا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بھدوری کی جانب سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر صدمہ اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے لوک سبھااسپیکر اوم برلا پر زوردیا کہ وہ اس معاملہ پر سخت کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں
گالی دینا ہی بی جے پی کی سب سے بڑی قابلیت:عام آدمی پارٹی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام

دانش علی کے خلاف بھدوری کے ریمارکس پر شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔اسپیکر اوم برلا نے اس طرح کے رویہ کے اعادہ پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیاتھا۔

کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”ہمارے ملک کے عظیم قانون ساز ادارہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھدوری کی جانب سے رکن پارلیمنٹ دانش علی پر کئے گئے ریمارکس پر دکھ اور صدمہ ہوا۔

اس طرح کے رویہ کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔میں اسپیکر سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ فوری طورپر سخت کارروائی کریں۔“انڈیا اتحاد نے اس معاملہ کو مراعات کمیٹی سے رجوع کرنے کامطالبہ کیا۔اسی دوران بی جے پی نے بھدوری کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔