امریکہ و کینیڈا

صدارتی امیدوار کے ساتھ تعلقات، امریکی خاتون رپورٹر کی منگنی ٹوٹ گئی

ریان لزا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اولیویا نوزی کے ساتھ اپنی منگنی ختم کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اولیویا نوزی اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد معروف امریکی صحافی اولیویا نوزی کی منگنی ختم ہوگئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق، اولیویا نوزی، جو اس وقت ایک معروف امریکی میگزین کی سیاسی رپورٹر ہیں، کی منگنی 2022 میں پولیٹیکو کے صحافی ریان لزا سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول: ابراہیم رئیسی
شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ

ریان لزا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اولیویا نوزی کے ساتھ اپنی منگنی ختم کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اولیویا نوزی اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ ان تعلقات کے باعث اولیویا کو طویل رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

خاتون رپورٹر نے اعتراف کیا تھا کہ صدارتی مہم کے دوران ان کے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات ذاتی نوعیت کے ہو گئے تھے۔ ریان لزا نے منگنی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کینیڈی کی کوریج سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

یاد رہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے حال ہی میں صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

a3w
a3w