شمالی بھارت

اعظم خان کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے راحت

اتر پردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن سینئر سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان اور ان کی فیملی کو فیک برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں راحت دی۔

متعلقہ خبریں
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اعظم خان کی 7 سالہ قید پر روک لگادی تاہم ان کی بیگم تزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی سزا پر روک نہیں لگی حالانکہ انہیں ضمانت ضرور ملی۔ تینوں کو ضمانت مل چکی ہے۔ اعظم خان کے وکیل شردشرما نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی سزا پر روک لگ گئی تاہم ان کی بیگم اور بیٹے کو یہ راحت نہیں ملی۔ کیس 3جنوری 2019 کا ہے۔ آکاش سکسینہ نے جو رام پور سے اب بی جے پی رکن اسمبلی ہے‘ پولیس میں کیس درج کرایا تھا کہ سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کی بیگم نے اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کے لئے 2 برتھ سرٹیفکیٹ بنوائے۔

سیشن کورٹ نے اعظم خان‘ ان کی بیگم اور ان کے بیٹے کو مبینہ جعلسازی کیس میں 18 اکتوبر 2023کو 7 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

چارج شیٹ کے بموجب رام پور بلدیہ سے جاری صداقت نامہ ئ پیدائش میں عبداللہ اعظم کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1993 درج ہے جبکہ دوسرے سرٹیفکیٹ میں ان کی پیدائش لکھنو میں بتائی گئی اور اس پر تاریخ 30 ستمبر 1990 کی پڑی ہے۔

a3w
a3w