دہلیسوشیل میڈیا

شردھا قتل کی یاد تازہ، بوائے فرینڈ نے گرل فرینڈ کا قتل کرکے نعش کو فریج میں رکھ دیا

پولیس نے بتایاکہ لڑکی یعنی نکی جس کی نعش منگل کو دہلی میں سڑک کے کنارے ایک دھابے کے ریفریجریٹر میں ملی تھی اسے اس کے ساتھی نے ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر مارڈالا۔

دہلی: ملک کے دارالحکومت دہلی میں شردھا قتل کے بعد ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ بہت سے لوگ اس بارے میں سن کر حیران رہ جائیں گے۔ بابا ہری داس نگر علاقہ کے متراؤ گاؤں میں ساحل نامی شخص نے اپنی گرلڈ فرینڈ نکی کو کار میں مار ڈالا۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

 پھر اس کی نعش کو 40 کیلو میٹر دور اپنے دھابے پر لے گیا اور نعش کو فریج میں چھپادیا۔ یہی نہیں ملزم ساحل گہلوٹ نے اگلے ہی دن دوسری لڑکی سے شادی کرلی ۔

کرائم برانچ نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم اب عدالت نے ملزم کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اب اس معاملہ میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ لڑکی یعنی نکی جس کی نعش منگل کو دہلی میں سڑک کے کنارے ایک دھابے کے ریفریجریٹر میں ملی تھی، اسے اس کے ساتھی نے ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر مارڈالا۔

24 سالہ ساحل گہلوٹ کو شردھا قتل کیس کی طرح اس واقعہ میں اپنی گرلڈ فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے 23 سالہ نکی یادو کو قتل کردیا اور اس کی نعش کو اپنے خاندان کے دھابے پر فریج میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ جس کار میں نکی یادو کو مبینہ طور پر ہلاک کیا گیا تھا، اسے ضبط کرلیا گیا ہے۔ فی الحال ملزم کو پانچ دن کیلئے پولیس کی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔ ایک 24 سالہ فارماگریجویٹ ساحل نے قتل کے دن مبینہ طور پر دوسری عورت سے شادی کی تھی۔

اس معاملہ میں نکی کے پڑوسی نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ہریانہ کے جھجر میں اس کے خاندان کو نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں ہے۔ پولیس نے بتایاکہ نکی اور ساحل میڈیکل کے داخلہ کے امتحان کی تیاری کے دوران ملے تھے۔

تب سے وہ لیو ان ریلیشن شپ میں تھے۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ ساحل کی منگنی کسی اور عورت سے ہوئی ہے۔ نکی کے والد سنیل یادو نے ساحل کے لئے موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال دہلی میں  شردھا والکر کے قتل سے بہت ملتا جلتا ہے۔

شردھا کو مبینہ طورپر اس کے ساتھی آفتاب پونا والا نے قتل کیا تھا جس کے بارے میں پولیس نے کہا کہ اس کی نعش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر جنگل والے علاقہ میں پھینکنے سے پہلے نعش کو 300 لیٹر کے فریج میں رکھا گیا تھا۔