حیدرآباد

وقف ترمیمی بل کے خلاف 6ستمبر کو جے پی سی سے نمائندگی: صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ

صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ وقف بورڈ کا ایک وفد 6ستمبر کو 2:30بجے دن دہلی میں جائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے صدرنشین سے نمائندگی کرے گا۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ وقف بورڈ کا ایک وفد 6ستمبر کو 2:30بجے دن دہلی میں جائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے صدرنشین سے نمائندگی کرے گا۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے بجائے نشہ بندی کا مطالبہ

اس سلسلہ میں وہ جائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو وقف ترمیمی بل 2024ء کے خلاف ایک یادداشت حوالے کی جائے گی۔ یہ ترمیمی بل ملک کے ریاستوں کے وقف بورڈ کے اختیارات کو ختم کردے گا اور اس کے علاوہ منشائے وقف کو ختم کردے گا۔

سید عظمت اللہ حسینی نے آج حج ہاوز نامپلی میں دفتر بورڈ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج وقف بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، مشیر ایس سی ایس ٹی بی سی و اقلیت محمد علی شبیر، مختلف کارپوریشن کے صدورنشین اور بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وقف ترمیمی بل کے خلاف 6ستمبر کے روز جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کو یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تلنگانہ وقف بورڈ پہلا واحد بورڈ ہے جس نے وقف ترمیمی بل 2024ء کے خلاف قرار داد منظور کی ہے۔

a3w
a3w