مشرق وسطیٰ

جدہ میں رہائشی عمارت زمین بوس، اموات کا خدشہ

ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

جدہ: سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ کے قریب الفیصلیہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، شہری دفاع کی ٹیموں کی جانب سے ملبے میں پھنس جانے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت گرنے کے سبب کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق مقامی شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 افراد کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو کرلیا ہے، عمارت گرنے سے ملبے میں دبے ہوئے دیگر افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو حکام کو روانہ کیا گیا۔

شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کے مطابق آگ لگنے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے احتیاط کے طور پر وہاں سے دور منتقل کروایا۔

ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔