تلنگانہ

تلنگانہ آرٹی سی میں ملازمتوں کو پُرکرنے جلد نوٹیفکیشن: وزیرٹرانسپورٹ

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ آر ٹی سی میں خالی ملازمتوں کو جلد ہی پُر کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ آر ٹی سی میں خالی ملازمتوں کو جلد ہی پُر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

اُنہوں نے کہاکہ جلد ہی 3,038 ملازمتوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان ملازمتوں میں 2,000 ڈرائیورس، 743 شرامک (ورکرس)، 84 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ٹریفک)، 114 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (میکانیکل)، 25 ڈپو منیجرس/اسسٹنٹ ٹریفک منیجرس، 18 اسسٹنٹ میکانیکل انجینئرس، 23 اسسٹنٹ انجینئرس (سیول)، 11 سکشن آفیسرس(سیول)، 6 اکاؤنٹس آفیسرس، 7 میڈیکل آفیسرس(جنرل) اور 7 میڈیکل آفیسرس(اسپیشلسٹ) کی ملازمتیں شامل ہیں۔