حیدرآباد

تلنگانہ میں انٹرامتحانات کے نتائج۔ 8طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے بعد تلنگانہ میں 8طلبہ نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے بعد تلنگانہ میں 8طلبہ نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

ذرائع کے مطابق امتحانات میں ناکام ہونے اور کم نشانات ملنے پر8 طلباء نے خودکشی کر لی۔

جگتیال ضلع کے میڈی پلی اور نظام آباد ضلع کے آرمور کے دو نوجوانوں نے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

پٹن چیرو کے ایک کالج میں ایم پی سی کی تعلیم حاصل کرنے والے تروپتی نے خودکشی کرلی۔

منگل کی صبح گنڈلا پوچم پلی۔میڑچل ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پٹریوں پرا س کی لاش ملی۔

حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم پرکاشم کے ایک طالب علم نے بھی خودکشی کرلی۔

گدوال، سکندرآباد نریڈمیٹ اور خیریت آباد میں طلبہ نے خودکشی کرلی۔

ذریعہ
یواین آئی