”میری دی ہوئی ساڑیاں اور رقم واپس کرو“۔تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں شکست خوردہ کانگریس امیدوار کارائے دہندوں سے مطالبہ
انتخابی نتائج کے بعد جیوتی نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر وارڈ میں گھر گھر جا کر اس رقم اور ساڑیوں کی واپسی کا مطالبہ شروع کر دیا جو انہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے الیکشن سے قبل تقسیم کئے تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کی موچنتلا پلی بلدیہ میں ایک انتہائی دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔
وارڈ نمبر 12 سے الیکشن لڑنے والی کانگریس امیدوار ایم جیوتی، جو بی آر ایس امیدوار سے ہار گئی ہیں، اپنی شکست کو تسلیم نہیں کر پا رہی ہیں۔
انتخابی نتائج کے بعد جیوتی نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر وارڈ میں گھر گھر جا کر اس رقم اور ساڑیوں کی واپسی کا مطالبہ شروع کر دیا جو انہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے الیکشن سے قبل تقسیم کئے تھے۔
اس غیر معمولی مطالبہ پر مقامی ووٹرس شدید برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ساڑیاں تقسیم کرنے کے لئے کس نے کہا تھا؟
دوسری طرف اگر اس بلدیہ کے مجموعی نتائج پر نظر ڈالیں تو یہاں بی آر ایس نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں پر قبضہ جما لیا ہے۔
جملہ24 وارڈس میں سے بی آر ایس نے 14 نشستوں پرکامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس 09 اور بی جے پی محض 01 نشست حاصل کر سکی۔