تلنگانہ
ریونت ریڈی کی دہلی میں کھرگے، وینوگوپال،راہل گاندھی سے ملاقات
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی و سی ایل پی لیڈر ریونت ریڈی کا دہلی کا دورہ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی و سی ایل پی لیڈر ریونت ریڈی کا دہلی کا دورہ جاری ہے۔
انہوں نے آج صبح اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے کے علاوہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔
ریونت نے انہیں سی ایل پی لیڈر بنائے جانے پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دہلی میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی انہیں دعوت دی۔
کابینہ کی تشکیل کے مسئلہ پر بھی ان رہنماوں سے بات ہوئی۔