حیدرآباد

ریونت ریڈی سستا چیف منسٹر: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے ایکس پر 2005 کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا، جس میں ریونت ریڈی کو بطور ٹی آر ایس رکن ان کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب ہریش راؤ وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ہریش راؤ نے ایکس پر 2005 کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا، جس میں ریونت ریڈی کو بطور ٹی آر ایس رکن ان کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب ہریش راؤ وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

حیدرآباد: بی آر ایس اور اس کے قائدین کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سخت جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اور سینئر بی آر ایس قائد  ٹی ہریش راؤ نے انہیں سستا چیف منسٹر قرار دیا جو وقار کی اہمیت کو سیکھنے اور سمجھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

 انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کو اخلاقیات اور اقدار کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ریونت ریڈی جو اکثر پارٹیاں بدلتے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے خاموش رہتے ہیں، بی آر ایس (سابق  ٹی آر ایس) کے قائدین نے تلنگانہ کے مقصد کے لیے اپنے وزارتی عہدوں کو تک چھوڑ دیا تھا۔

ہریش راؤ نے ایکس پر 2005 کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا، جس میں ریونت ریڈی کو بطور ٹی آر ایس رکن ان کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب ہریش راؤ وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

 انہوں نے کہا ریونت ریڈی  میرے بالکل پیچھے کھڑے تھے اور جب میں نے تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر سوال اٹھاتے ہوئے استعفیٰ دیا تو اس کا سب سے پہلے مشاہدہ کرنے والی یہی ریونت ریڈی تھے۔ ہریش راو نے کہا لیکن آج آپ کو کیا ہوا گیا ہے کہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے فضول ریمارکس کر رہے ہیں۔

 سینئر بی آر ایس لیڈر نے چیف منسٹر کے دعووں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارتی عہدہ کسی سے خیرات کے طور پر نہیں ملا۔ انہوں نے کہا میں نے سونیا گاندھی کی درخواست پر اس وقت کی کانگریس حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی، ذاتی فائدے یا عہدوں کے لیے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونت ریڈی نے بھی اس ریالی میں شرکت کی جب انہوں نے سابقہ آندھرا پردیش میں وزیر کی حیثیت سے چارج لیا تھا۔

a3w
a3w