حیدرآباد

بائیں کے بجائے دائیں پیر کا آپریشن، ڈاکٹر کا لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل

تحقیقات کے بعد میڈیکل کونسل نے ڈاکٹر کو غفلت کا خاطی پایا۔ جس کے بعد کونسل نے جمعرات کے روز ڈاکٹر کرن پاٹل کے لائسنس کو 6ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احکام جاری کئے۔ کونسل کے صدرنشین وی راجہ لنگم نے یہب ات بتائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے خانگی ایک ڈاکٹر کے لائسنس کو 6ماہ تک معطل کردیا ہے کیونکہ اس ڈاکٹر نے مریض کے بائیں پیر کے بجائے صحت مند سیدھے پیر کا آپریشن کیا۔ کونسل نے حیدرآاد کے ایک آرتھو پیڈیشن کرن ایم پاٹل کا لائسنس 6ماہ کے لئے معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
لکھنؤ کے چلڈرن ہوم میں سردی سے 4 شیرخواروں کی اموات
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
کارسے گھسیٹنے سے انجلی کی موت واقعہ پر 11 پولیس ملازم معطل

 ڈاکٹر نے ایک مریض کے متاثرہ بائیں پیر کے بجائے صحت مند دائیں پیر کا آپریشن کردیا جب غلطی کا احساس ہوا تب انہوں نے بائیں پیر کا آپریشن کیا۔ متاثرہ شخص نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر(ڈی ایم ایچ او) سے اس بارے میں شکایت کی تھی۔

تحقیقات کے بعد میڈیکل کونسل نے ڈاکٹر کو غفلت کا خاطی پایا۔ جس کے بعد کونسل نے جمعرات کے روز ڈاکٹر کرن پاٹل کے لائسنس کو 6ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احکام جاری کئے۔ کونسل کے صدرنشین وی راجہ لنگم نے یہب ات بتائی۔

ایک اور دوسرے کیس میں میڈیکل کونسل نے منچریال میں ایک خانگی ڈاکٹر کے لائسنس کو3ماہ تک معطل کرنے کے احکام جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ڈاکٹر نے ڈینگو کے ایک مریض کو بہتر علاج کیلئے بڑے ہاسپٹل سے رجوع نہیں کیا جس کی وجہ سے اس مریص کی موت واقع ہوگئی۔

مہلوک مریض کے افراد خاندان نے ضلع کلکٹر سے تحریری شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سی ایچ سریکا  نے مریض کو وقت پر بڑے ہاسپٹل کو رجوع نہیں کیا اور مریض کو بہتر ومعیاری سہولتوں کے حامل دواخانہ سے رجوع کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جس کے نتیجہ میں مریض چل بسا۔

ضلع کلکٹر کی رپورٹ کی اساس پر کونسل نے تحقیقات کی اور ڈاکٹر سریکانت کے لائسنس کو3ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا۔ میڈیکل کونسل نے دونوں ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اپنے اسناد، کونسل کے حوالہ کردیں۔ کونسل نے کہا کہ دونوں ڈاکٹرس، معطلی کے فیصلہ کے خلاف اندرون 60 یوم اپیل کرسکتے ہیں۔