جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک

حادثے میں وین میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ساتویں زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی بچ نہ سکا۔ وین میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

سان فرانسسکو: امریکی ریاست اوریگون میں ایک ٹرک کے مسافر وین کو ٹکر مار دینے سے سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اوریگون ریاستی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ کیلیفورنیا کا 52 سالہ ٹرک ڈرائیور لنکن کلیٹن اسمتھ جمعرات کی سہ پہر ٹرک چلا رہا تھا تبھی البانی سے تقریباً 16 کلومیٹر شمال میں آئی –

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

5 شاہراہ پر اس نے 11 افراد کو لے جانے والی ایک مسافر وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں وین میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ساتویں زخمی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی بچ نہ سکا۔ وین میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

حادثے میں ٹرک ڈرائیورا سمتھ کوئی زخم نہیں آیا۔ اسے گرفتار کر کے ماریون کاؤنٹی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس پر نشے میں ڈرائیونگ اور قتل کے سات الزامات کے علاوہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور تھرڈ ڈگری حملے کے الزامات بھی درج کئے گئے ہیں۔