جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں سڑک حادثہ۔دو افراد ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

یہ حادثہ ضلع کے رگھوناتھ پلی کے قریب ہفتہ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب رگھوناتھ پلی ٹول گیٹ کے قریب ٹہری لاری سے تیز رفتار جیپ ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ میں بعض دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

مہلوکین میں ایک کی شناخت ہنمکنڈہ کے راکیش کے طور پر کی گئی ہے۔

دوسرے شخص کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔