جرائم و حادثات

جوگولامباگدوال میں سڑک حادثہ،2 افرادہلاک

تیز رفتار کار نے اس گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے نیشنل ہائی وے 44 بیچوپلی پل پر صبح 6 بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹائر بدلتے وقت پنکچر ہونے والی گاڑی سے کار کے ٹکرا جانے کے سبب دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 تفصیلات کے مطابق بولیرو گاڑی جو کرنول سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور ٹائر بدلنے کیلئے اس گاڑی کو سڑک کے کنارے روک دیا گیا۔

اسی دوران تیز رفتار کار نے اس گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔