جرائم و حادثات

کرناٹک میں سڑک حادثہ۔ اے پی کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

کرناٹک کے یادگیری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد: عرس کی تقاریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کرناٹک کے یادگیری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

یہ حادثہ منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک جیپ کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ جیپ ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے اور دیگر 13افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نندیال ضلع کے ویلگوڈو کے رہنے والے 40سالہ منیر،40سالہ نعمت، 50سالہ رمیزہ بیگم، 12سالہ مدثر اور13سالہ سمیع کے طورپر کی گئی ہے۔