جرائم و حادثات
ناگرکرنول میں سڑک حادثہ۔3 افرادہلاک
یہ افراد آندھراپردیش کے سری سیلم سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے دومل پینٹا علاقہ کے قریب اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ کل شب تقریبا ساڑھے تین بجے شب پیش آیا۔مہلوکین کا تعلق ضلع میڑچل ملکاجگری کے بولارم سے ہے۔
یہ افراد آندھراپردیش کے سری سیلم سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔