جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ بالکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں بودے پلی کے قریب منگل کی شب اُس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتاربائیکس متصادم ہوگئیں۔
اس حادثہ میں ایک بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے شدید زخمی کو علاج کے لئے آرمور کے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت 22سالہ رشی اور45سالہ اودھو کے طورپر کی گئی ہے۔