حیدرآباد

کمرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت 7.3 ڈگری

عادل آباد ضلع میں پہلے ہی سردہوائیں چل رہی ہیں اور امکان ہے کہ یہ سرد ہوائیں آہستہ آہستہ مکمل ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ عہدیداروں نے عوام کو اس سلسلے میں مناسب احتیاط کا مشورہ دیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا۔ ملک کے شمال اور شمال مشرقی حصوں سے ریاست میں کم اونچائی پر چلنے والی ہواؤں کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے۔

 اتوار کی صبح اقل ترین درجہ حرارت ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں 7.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع سنگاریڈی کے ستوار میں درجہ حرارت 7.5، عادل آباد ضلع میں 8.3، نرمل ضلع میں 9.2، ضلع میدک کے لنگائی پلی میں 9.2، منچریال ضلع میں 9.5 اور ضلع سدی پیٹ کے حبشی پور میں 10.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ریاست میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ دو دنوں میں رات کے وقت سردی مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، سنگاریڈی، میدک، وقارآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع میں رات کے وقت درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم رہنے کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں سردہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عادل آباد ضلع میں پہلے ہی سردہوائیں چل رہی ہیں اور امکان ہے کہ یہ سرد ہوائیں آہستہ آہستہ مکمل ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ عہدیداروں نے عوام کو اس سلسلے میں مناسب احتیاط کا مشورہ دیاہے۔

a3w
a3w