جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ۔باپ اور بیٹا ہلاک

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ ضلع کے ماناکنڈورمنڈل کے رنگم پیٹ اسٹیج کے قریب پیر کی شب اُس وقت پیش آیا جب آٹوجس میں یہ دونوں جارہے تھے کو مخالف سمت سے آنے والی ریت کی لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں باپ 40سالہ ڈی موگلی اوراس کا بیٹا 11سالہ شیوسائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو مامڈی لاپلی علاقہ کے رہنے والے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ موگلی کی بیوی نے 15دن پہلے لڑکی کو جنم دیا۔اس کے بیمارپڑنے پر موگلی اور اس کی بیوی کریم نگر میں اسپتال منتقل کیاجہاں علاج کے بعد موگلی نے اپنی بیوی اور بیٹی کو آٹومیں گھر بھیج دیا۔

بعد ازاں موگلی اپنے بیٹے کے ساتھ آٹومیں جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔اس واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا اور خاندان کو دوکروڑروپئے معاوضہ دینے کامطالبہ کیا۔