جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ۔باپ اور بیٹا ہلاک

تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ حادثہ ضلع کے ویلور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کو کنٹینر نے ٹکر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نرسم پلی سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ نائیک اپنے چھوٹے بیٹے 10 سالہ انکت کے ساتھ کار میں چیگنٹہ جارہا تھا کہ ویلور کے جنگلاتی علاقہ میں قومی شاہراہ پر اس کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں اس نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار رانگ روٹ پر چلی گئی۔

اسی دوران حیدرآباد سے آنے والے کنٹینرنے کار کوٹکر دے دی اور دونوں باپ بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔