تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ۔دو بھائی ہلاک
تلنگانہ کے ضلع میدک کے پاپناپیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے باراکنل علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی بائیک کو لاری نے ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے پاپناپیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے باراکنل علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی بائیک کو لاری نے ٹکر دے دی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اتناشدید تھا کہ دونوں بھائی جن کی شناخت 45سالہ چنیا اور42سالہ دیوئیا کے طورپر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ دونوں پاپناپیٹ سے جارہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ باراکانل بریج کے قریب سے گذرنے والی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی لاری کو دیکھ کر بریج پر بس کو روک دیا کیونکہ اس بریج پر دوگاڑیاں ایک ساتھ نہیں گذرسکتی ہیں۔بائیک پر سوار دونوں نوجوانوں نے لاری کو نہیں دیکھا اور بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اسی دوران لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری بائیک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔