حیدرآباد

آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک

راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے کیسرا پولیس (ضلع میڑچل ملکاجگری) اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مرسٹیز۔بنز کار، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں نہرو آوٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر اتوار کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک دیگر8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک کار روڈ ڈئیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری سمت ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے کیسرا پولیس (ضلع میڑچل ملکاجگری) اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مرسٹیز۔بنز کار، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔

یہ کار، گھٹکیسر سے آرہی تھی تیز رفتار کار، سڑک کے دوسری جانب مخالف سمت سے آنے والی کیاپ سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔اس حادثہ کے سبب دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئی۔ ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں او آر آر پریہ دوسرا حادثہ ہے۔