آندھراپردیش

اے پی: پولیس کانسٹبل کی ملازمت کی تیاری ،دوڑنے کے دوران دل کادورہ پڑنے سے موت

تفصیلات کے مطابق سوروٹوپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا بھاسکر نامی نوجوان پولیس کانسٹبل کی ملازمت کی تیاری کررہا تھا، حالیہ دنوں میں وہ پولیس کے ایک ایونٹ کی تیاری کے لیے روزانہ صبح سویرے دوڑ لگایا کرتا تھا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی کے ناگل پورم منڈل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان دوڑتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی فوت ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

تفصیلات کے مطابق سوروٹوپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا بھاسکر نامی نوجوان پولیس کانسٹبل کی ملازمت کی تیاری کررہا تھا، حالیہ دنوں میں وہ پولیس کے ایک ایونٹ کی تیاری کے لیے روزانہ صبح سویرے دوڑ لگایا کرتا تھا۔

وہ حسبِ معمول اپنے دوستوں کے ساتھ دوڑنے نکلا تاہم چند لمحے دوڑنے کے بعد وہ اچانک زمین پر گر پڑا۔ساتھیوں نے فوری طور پر اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت دل کا شدید دورہ پڑنے سے ہوئی۔