کھیل

رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

دنیائے فٹبال کے لیجنڈ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کی دنیا میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1 ارب فالوورز کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یہ کارنامہ رونالڈو کیلئے نہ صرف فٹبال کی دنیا بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی ایک اہم کامیابی ہے۔

ریاض: دنیائے فٹبال کے لیجنڈ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کی دنیا میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1 ارب فالوورز کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یہ کارنامہ رونالڈو کیلئے نہ صرف فٹبال کی دنیا بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی ایک اہم کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں
الہلال سے شکست کے بعد رونالڈو روپڑے (ویڈیو دیکھیں)
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹرائیکر اور یو ای ایف اے نیشنز لیگ میں 900 گول مکمل کرنے والے رونالڈو نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 1 بلین فالوورز کا ہندسہ عبور کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام جیسے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی مقبولیت کا یہ زبردست مظہر ہے۔

رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ 1 ارب فالوورز صرف ایک نمبر نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے کھیل کیلئے مشترکہ جذبے اور محبت کا مظہر ہیں۔“ انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ”مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک، میں نے ہمیشہ اپنے اہلِ خانہ اور آپ کیلئے پرفارمنس دی ہے۔

اب ہم سب مل کر 1 بلین کی اس کامیابی کا جشن مناتے ہیں۔“ رونالڈو کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کی اہمیت اور اثر و رسوخ کو بھی اجاگر کیا ہے۔ ان کے اس سنگ میل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کھیل اور سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا جاسکتا ہے۔

اس دوران سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ پیش کردیا۔ رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے کیریر کے 900 گول اسکور کرنے پر منفرد انداز میں جشن منایا اور پلئیر کو گوٹ 900 گولز کی شرٹ پیش کی۔

رونالڈو نے کیریر کا 900 واں گول نیشنز کپ کے مقابلے میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کے خلاف اسکور کیا۔ میچ کے بعد کلب واپسی پر رونالڈو کو شاندار تحفہ پیش کیاگیا جس پر وہ مسرور نظر آئے۔

دوسری جانب پرتگال کی قومی ٹیم کے کوچ رابرٹو مارٹینز اور مڈفیلڈر روبن نیوس دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح ریٹائر ہونے سے پہلے 1 ہزار گولز اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، پرتگال کیلئے 131، جووینٹس کیلئے 101، النصر کیلئے 68 اور اسپورٹنگ سی پی کیلئے 5 گول کیے ہیں۔