حیدرآباد

بریانی کی تیاری کیلئے سڑے ہوئے چکن کااستعمال، ڈپٹی مئیر نے ریسٹورنٹ کااچانک معائنہ کیا

اس موقع پر غیر صحت بخش ماحول اور ایسی اشیا کے استعمال کی اطلاع ملی جن کی مدت کارآمد ختم ہوگئی جس پر ڈپٹی میئر نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد تارناکہ کراس روڈ کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں بریانی کی تیاری کے لئے مبینہ طور پر سڑا ہوا چکن استعمال کئے جانے کی اطلاع پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ڈپٹی میئر موتے سری لتا شوبھن ریڈی نے اچانک دورہ کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ڈبیر پورہ میں 2 کوئنٹل باسی گوشت ضبط، ایک شخص گرفتار
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

اس موقع پر غیر صحت بخش ماحول اور ایسی اشیا کے استعمال کی اطلاع ملی جن کی مدت کارآمد ختم ہوگئی جس پر ڈپٹی میئر نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی میئر نے فوڈ سیفٹی حکام کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ریسٹورنٹ میں موجود تمام غیر معیاری اشیاء کا معائنہ کیا جائے اور سخت کارروا ئی کی جائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نے کہا”ہم شہریوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، اور جو ہوٹل یا ریسٹورنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناقص خوراک فراہم کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔“