تلنگانہ

تلنگانہ: جے باپو، جے بھیم پروگرام،مہیش کمارگوڑکی شرکت

یہ تقریب رکن اسمبلی شنکر کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی نمائندوں، کانگریس لیڈران اور کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شادنگر میں جے باپوجے بھیم پروگرام ہوا جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

یہ تقریب رکن اسمبلی شنکر کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی نمائندوں، کانگریس لیڈران اور کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس موقع پر کانگریس صدر مہیش گوڑکا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔پروگرام کے دوران ”جے باپو، جے بھیم” کے نعرے گونجتے رہے اور لیڈروں نے مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تقریب کا مقصد سماجی انصاف، مساوات اور سیکولر اقدار کے فروغ کے لئے عوامی شعور کو اجاگر کرنا تھا۔