آندھراپردیش
وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن پرآرپی ایف ہیڈ کانسٹیبل نے ایک مسافر کی جان بچائی
وہاں ڈیوٹی پر موجود آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل نرسہما راؤ نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا اور ٹرین کو رکوا دیا۔ نرسہما راؤ کی بروقت کارروائی سے مسافر کی جان بچ گئی اور وہ بحفاظت اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سفر جاری رکھ سکا۔
حیدرآباد: اے پی کے وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن پرآرپی ایف ہیڈ کانسٹیبل نے ایک مسافر کی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق پلیٹ فارم نمبر 6 پر چرلہ پلی۔شالیمار ایسٹ کوسٹ ایکسپریس آکر رکی اور مسافروں کے سوار ہوتے ہی ٹرین نے اپنی رفتار پکڑنا شروع کر دی۔
اسی دوران ایک مسافر دوڑتے ہوئے آیا اور چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ حادثہ کا شکار ہونے ہی والا تھا۔
وہاں ڈیوٹی پر موجود آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل نرسہما راؤ نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا اور ٹرین کو رکوا دیا۔ نرسہما راؤ کی بروقت کارروائی سے مسافر کی جان بچ گئی اور وہ بحفاظت اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سفر جاری رکھ سکا۔
ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔