آرٹی سی بس کی اسکول بس کو ٹکر ، 30 اسکولی طلبا زخمی
بس کے ڈرائیور کے توازن کھودینے کے نتیجہ میں یہ بس تیز رفتاری کے ساتھ اسکول بس سے پیچھے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بچے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر طلبہ خوفزدہ ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پرائیویٹ اسکول بس کو آرٹی سی کی بس نے ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں اسکول بس کے 30بچے زخمی ہوگئے جبکہ آرٹی سی بس کے دو مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کریم نگر ڈپو کی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس ایک پرائیویٹ اسکول کی بس سے ٹکراگئی۔حادثہ کے وقت بس میں کئی طلبہ سوار تھے۔
بس کے ڈرائیور کے توازن کھودینے کے نتیجہ میں یہ بس تیز رفتاری کے ساتھ اسکول بس سے پیچھے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بچے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر طلبہ خوفزدہ ہوگئے۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اپنے بچوں کی سلامتی کے تعلق سے فکرمند والدین کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس حادثہ پر وزیرآئی ٹی تارک راما راو نے ضلع کلکٹر انوراگ جینتی کو فون کرتے ہوئے زخمیوں کی تفصیلات حاصل کیں ۔
انہوں نے طلبہ کے بہتر علاج کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر بہتر علاج کے لئے طلبہ کو حیدرآباد منتقل کیاجائے۔