ایشیاء
روس: بیلگوروڈ کے علاقے میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک شہری زخمی
زخمی شخص کے سر اور بازوؤں میں متعدد زخم ہیں۔
ماسکو: روس کے بیلگورود علاقے میں یوکرینی ڈرون حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔
صوبائی گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے ٹیلی گرام پر لکھا’’بیلگورود علاقے کا بیلگورودسکی ضلع دشمن کے ڈرون حملے کا شکار ہوا جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔
اس شخص کو سنگین حالت میں گاؤں کراسنا نِوَہ سے اکٹویابرسکایا ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی شخص کے سر اور بازوؤں میں متعدد زخم ہیں۔
اس کو مزید علاج کے لیے علاقائی کلینیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اور تمام ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے‘‘۔