ایشیاء

روسی فضائی دفاع نے ورونیژکے علاقے میں 10 سے زیادہ ڈرونز کو تباہ کر دیا

ایک ضلع میں... ڈرون کے ملبے گرنے کے نتیجے میں ریلوے کی اوور ہیڈ لائن ٹوٹ گئی تھی۔

ماسکو: روس کے فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی نظام نے ورونیژکے علاقے میں دس سے زیادہ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

یہاں کے گورنر الیگزینڈر گوسیوف نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔

مسٹر گوسیو ف نے ٹیلی گرام پر لکھا، "ورونیژکے مضافات اور علاقے کے کئی اضلاع میں ڈیوٹی پر تعینات فضائی دفاعی فورسز اور الیکٹرانک جنگی نظاموں نے 10 سے زائد ڈرونز کا پتہ لگایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

ایک ضلع میں… ڈرون کے ملبے گرنے کے نتیجے میں ریلوے کی اوور ہیڈ لائن ٹوٹ گئی تھی۔

جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، تب تک ایک ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے، اور کئی دوسری ٹرینوں میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔